ابنا: اطلاعات کے مطابق مصر کے آئین ساز پینل نے نئے آئین کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ مجوزہ آئینی مسودے پر جنوری میں ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ نئے آئین کے اطلاق کے 6 ماہ بعد ملک میں صدارتی انتخابات ہوں گے۔ نئے آئین میں فوج کے اختیارات میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ دوسری جانب نئے آئین کے خلاف معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے۔مصر کا تحریر چوک ایک بار پھر مظاہرین کا گڑھ بن گیا۔ نئے آئینی مسودے کی منظوری کے خلاف جمع ہونے والے مظاہرین کے خلاف پولیس نے طاقت کا بھرپور استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ بھی کی گئی۔ گزشتہ رات قاہرہ میں مظاہرین او پولیس کی جھڑپیں ہوئیں، سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔دوسری جانب قاہرہ یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبہ نے گزشتہ روز کے مظاہروں میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے طالب علم کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے میں حصہ لیا۔......./169
1 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 485343
مصر میں نئے آئینی مسودے کو آئینی کمیٹی نے منظوری دے دی ہے۔